جی این این سوشل

پاکستان

حکومت قرضوں سے چھٹکارے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،نگران وزیر خزانہ

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاکہ ملک کودرپیش مسائل کے حل کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیرہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت قرضوں سے  چھٹکارے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،نگران وزیر خزانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاداخترنے کہاہے کہ حکومت قرضوں کے بوجھ اورگردشی قرضوں میں کمی لانے اوراقتصادی شرح نمومیں اضافے کے لئے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں میں قرضوں میں کمی اور ان کی استعداد کارمیں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کودرپیش مسائل کے حل کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیرہیں۔

نجکاری کے بارے میں ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ غیرمنافع بخش اداروں کی نجکاری کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہے اورسٹاک ایکسچینج کے ذریعے سکوک بانڈز کے اجراء کی تیاری کی جارہی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے ذریعے دنیا کے ساتھ منسلک کیاجاسکتا ہے۔

دنیا

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر باراک اوباما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیمو کریٹس کی نئی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق باراک اوباما نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ رواں ہفتے کے شروع میں مشعل اور انہوں نے اپنی دوست کملا ہیرس کو فون کیا اور بتایا کہ ان کے خیال میں وہ امریکا کی ایک زبردست صدر ثابت ہوں گی،ان کے لیے ہماری مکمل حمایت ہو گی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ نومبر میں کملا ہیرس کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ اس کوشش میں شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے لیے سابق صدر باراک اوباما کی حمایت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے قبل صدر جو بائیڈن کی حمایت بھی کملا ہیرس کو حاصل ہے۔ اوباما کی حمایت سے کملا ہیرس کی انتخابی مہم تیزی سے آگے بڑھے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

گجرات میں 50 سالہ ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں تیز بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

 

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اسی طرح، وفاقی دارالحکومت اور کشمیر میں بھی صبح سویرے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارشوں نے گرمی کی شدت کم کر دی ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں گجرات، حافظ آباد، وزیر آباد، شکرگڑھ، شرقپور و دیگر مقامات پر بھی موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گجرات میں 50 سالہ ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور دیگر ڈویژنز میں بھی مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll