جی این این سوشل

پاکستان

خواتین پر تشددکا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

 خواتین کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کے باوجود ان کے خلاف جرائم نہیں رک رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ معاشرے کی ذہنیت اور ٹھوس قانون کا فقدان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خواتین پر تشددکا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

اس سال مہم خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے سرمایہ کاری کریں۔

 خواتین کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کے باوجود ان کے خلاف جرائم نہیں رک رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ معاشرے کی ذہنیت اور ٹھوس قانون کا فقدان ہے۔ نیز یہ خیال کیا جاتا ہے کہ حکومت کے پاس زمین پر قانون کو نافذ کرنے کے لیے مضبوط ارادے اور بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ 

شہریوں سے یہ ظاہر کرنے کا مطالبہ کرے گی کہ وہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے کے بارے میں کتنا خیال رکھتے ہیں اور دنیا بھر کی حکومتوں سے یہ بتانے کے لیے کہ وہ صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام میں کس طرح سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

 

جرم

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے دو پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی کے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے رات گئے جدید اسلحے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں کچھ ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے اور فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایس ایس پی گھوٹکی نے کہا کہ ڈاکو راحب شر کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کل حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں دو ایڈہاک ججز کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں دو سابق ججز کو بطور ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کل (پیر) کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہوگی۔ دونوں ججز کو ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کمیشن نے 20 جولائی کو دونوں ججز کو ایڈہاک جج بنانے کی سفارش کی تھی۔ جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 جولائی کو ان کی تعیناتی کی منظوری دی۔ گزشتہ روز وزارت قانون نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی طیاروں کا غزہ میں سکول پر حملہ ، 30 افراد شہید

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسکول پر اسرائیلی طیاروں کے حملے میں کم از کم 30 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 30 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت اور حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے دیر البلاح کے اسکول پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتائی ہے اور کہا ہے کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول کے احاطے کے اندر حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول کو فوجیوں کے خلاف حملوں اور ہتھیاروں کے ذخیرے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا اور اس نے حملے سے پہلے شہریوں کو متنبہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll