Advertisement
پاکستان

ایل ایم ون منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کےاخراجات میں کمی آئی گی ،ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن

انہوں نے منصوبے کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہایم ایل ون پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں اقتصادی زون قائم کیے جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 26 2023، 3:01 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایل ایم ون منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت کےاخراجات میں کمی آئی گی ،ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن

چین نے ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کاعزم ظاہر کیا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے کے ٹیم لیڈر منگروی اور ڈائریکٹر پلاننگ ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ وانگ چن نے آج (ہفتہ) ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور کے اپنے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر اس کام کو جلد مکمل کرلیں گے ۔

انہوں نے منصوبے کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہایم ایل ون پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں اقتصادی زون قائم کیے جائیں گے اور آمدورفت کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سکیم مجوزہ تجویز اور منصوبے سے متعلق دیگر تمام امور پاکستانی حکام سے بات چیت کے بعد حل کرلیے جائیں گے۔ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ایل ون کو تقدیر بدلنے والا منصوبہ قرار دیا اور کہاکہ اس سے ملک کے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

Advertisement
Advertisement