جی این این سوشل

علاقائی

شیخوپورہ سے اسلام آباد آئی بس حادثے کا شکار ،طالبہ جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیخوپورہ سے اسلام آباد آئی بس حادثے کا شکار ،طالبہ جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے قریب تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ شاہدرہ میں تفریح کیلئے شیخوپورہ سے طلبہ و طالبات کی آنےوالی بس45 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

ایک طالبہ موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 18 طلبہ وطالبات زخمی ہوگئے، 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔زخمیوں کو پولی کلینک اور پمز ھسپتال میں منتقل کیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ڈرائیور نے چائے پینے کیلئے گاڑی کو ڈھلوان پر پارک کردیا جو لڑھکتی ہوئی نیچے 45 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ڈرائیور خود وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پمز کا دورہ کیا اور زخمی طلبہ و طالبات کی عیادت کی۔

چیف کمشنر نے اس موقع پر زخمی بچوں کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں۔پولیس کے مطابق وقوعہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔ایس ایس پی آپریشن نے گاڑی کے ڈرائیور اور عملے کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ شاہدرہ حادثہ کے بس ڈرائیور جو حادثہ کے بعد فرار ہوگیا تھا کو پولیس نے بعد میں گرفتار کرلیا۔ڈرائیور کو تھانے منتقل کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

 

پاکستان

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا ،  احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔  

فیصلے کےمطابق نیب ترامیم کے تحت 500 ملین سے کم کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500 ملین سے کم ہے، لحاظہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، توشہ خانہ ٹو مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے۔   

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں، فریقین کے وکلاء کل 10 ستمبر کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔   

عدالت نے  فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کیس  سپیشل جج سنٹرل امجد رانجھا کو منتقل  کردیا۔     

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف ماڈل و اداکارہ ثناء نواز ن کو کئی ہفتوں سے دھمکی آمیز کالز موصول

ذکورہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے قبل ان کے سابق شوہر اور سسر نے دھمکیاں دی تھیں ، اداکارہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ماڈل و اداکارہ ثناء نواز ن کو  کئی ہفتوں سے دھمکی آمیز کالز موصول

معروف ماڈل و اداکارہ ثناء نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی ہفتوں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں جب کہ دو بار ان کی گاڑی کا پیچھا بھی کیا گیا اور اس میں ان کے سابق شوہر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔

اپنے پیغام میں ثناء نواز نے خود کو ملنے والی دھمکیوں اور ہراسانی سے متعلق بتایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کریں گی۔اداکارہ کے مطابق ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے اور انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال سے شوبز سے وابستہ ہیں اور متعدد افراد جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کچھ عرصے سے عجیب سے چیزیں ہو رہی ہیں۔گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں عجیب عجیب دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ مذکورہ معاملے کو کس طرح سلجھائیں۔ جس وجہ سے انہیں زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

ثناء نواز نے بتایا کہ مذکورہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے قبل انہیں ان کے سابق شوہر اور سابق سسر نے دھمکیاں دی تھیں اور ان پر دبائو ڈالا تھا۔ انہیں لگتا ہے کہ یقینا انہیں دھمکیاں دینے کے پیچھے ان کے سابق شوہر اور سابق سسر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس پر ایکشن لیں گی لیکن وہ مذکورہ ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام ریکارڈ کروا رہی ہیں تاکہ ان کا پیغام سب لوگوں تک پہنچے۔

خیال رہے کہ ثناء نواز اور ان کے شوہر فخر جعفری کے درمیان اکتوبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی 14 سال تک چلی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

لیگی رہنما کو دل کا دورہ پڑا جو جاں لیوا ثابت ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے ۔

پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما کے سابق رکن قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی لاہور سے میانوالی جا رہے تھے، قائد آباد پہنچنے پر انہیں دل کا دورہ پڑا جہاں سے ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے،ڈاکٹرز نے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

 واضح رہے کہ حمیر حیات خان روکھڑی سابق صوبائی وزیر مرحوم گل حمید خان روکھڑی کے فرزند تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll