رات گئے حماس نے 13 اسرائیلی اور چار غیر ملکیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا

جنگ بندی کے دوسرے دن اسرائیل نے معاہدہ کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔
قطر اور مصر نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل کے حوالے سے حماس اور اسرائیل سے مذاکرات کئے اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا۔ رات گئے حماس نے 13 اسرائیلی اور چار غیر ملکیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔ ان چار یرغمالیوں کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے جبکہ 6 اسرائیلیخواتین اور 7 بچوں کو رہا کیا گیا۔
13 یرغمالیوں کو اسرائیل پہنچا دیا گیا۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 12 بجے کے قریب اسرائیل نے عوفر جیل سے 39 فلسطینی قیدی رہا کر دئیے۔ فلسطینی قیدی مغربی کنارے کے علاقے بیتونیا پہنچ گئے۔ جہاں فلسطینی قیدیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 38 سال کی اسراء جعابیص بھی شامل ہیں۔ انہیں 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
48 روز لڑائی کے بعد چار روز کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔ 49 ویں اور 50 ویں روز جنگ بندی رہی۔ جنگ بندی کے پہلے دن حماس نے 13 اسرائیلی رہا کئے اور بدلے میں اسرائیل نے 39 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا۔
دوسرے روز حماس نے کہا اسرائیل نے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور امدادی ٹرکوں کو غزہ داخل ہونے سے روکا گیا۔ اس بنا پر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کی جارہی ہے۔
یاد رہے چار روزہ جنگ بندی کے دوران 50 اسرائیلیوں کو رہا کیا جائے گا اور بدلے میں 150 فلسطینیوں کو رہائی ملے گی۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago





