Advertisement

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق رشتہ ازدواج سے منسلک

امام الحق کے ولیمہ اتوار کو ہونا قرار پایا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر نومبر 26 2023، 6:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق رشتہ ازدواج سے منسلک

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق انمول محمود سے شادی کے بندھن میں نبدھ گئے،سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ہمراہ اپنی شاندار تصاویر پوسٹ کیں۔

پاکستان کے ریٹائرڈ بین الاقوامی کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق نے شادی سے پہلے کی دلچسپ تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا جو کئی دنوں تک جاری رہا اور اس میں ان کے ساتھی کرکٹرز اور دیگر مشہور شخصیات شریک تھیں۔ ان تقریبات میں لاہور میں ایک محفلِ موسیقی بھی شامل تھی جہاں روایتی لباس میں ملبوس جوڑے نے توجہ حاصل کی۔

امام الحق کے نکاح کی تقریب ہفتے کو دن کے اوائل میں ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنی دلہن کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

انہوں نے ایکس پر لکھا، آج ہم نہ صرف عمر بھر کے ساتھی بن گئے ہیں بلکہ بہترین دوستی کے تعلق کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ سے ہماری داستانِ محبت کی بنیاد رہی ہے۔ آج میں نے نہ صرف اپنی بہترین دوست سے شادی کی بلکہ آپ کے دل میں اپنا دائمی گھر بھی پا لیا ہے۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔"

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امام الحق کے ولیمہ استقبالیہ میں جو اتوار کو ہونا قرار پایا ہے، سابق پاکستانی کپتان بابر اعظم، معروف بلے باز محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں سمیت قابلِ ذکر شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement