- Home
- News
غزہ میں گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی دو کلومیٹر طویل قطاریں
لوگوں کی بڑی تعداد کے پاس گیس اور دیگر ضروری اشیاء خریدنے کے لئے بہت کم رقم ہے
غزہ: اسرائیل کی طرف غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دینے کے بعد ایک فلنگ سٹیشن پر گیس سلنڈر حاصل کرنے والے شہریوں کی قطاریں دو کلومیٹر تک طویل ہو گئی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق یہ بات فلسطین میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے ادارے (یو این او سی ایچ اے) کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگ کھانا پکانے کے لئے گیس کے سلنڈر دوبارہ بھروانے کے لیے دو کلومیٹر تک طویل قطاروں میں رات بھر سے کھڑے ہیں۔
یہ لائنیں جنوبی غزہ کے خان یونس میں ایک فلنگ سٹیشن کے باہر اس وقت لگیں جب اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار غزہ میں کھانا پکانے والی گیس سمیت امدادی سامان داخل ہونے کی اجازت دی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد کے پاس گیس اور دیگر ضروری اشیاء خریدنے کے لئے بہت کم رقم ہے اور بعض لوگ مبینہ طور پر کھانا پکانے کے لیے دروازے اور کھڑکیوں کے فریم کو جلا رہے ہیں۔
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 15 منٹ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 16 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- 2 گھنٹے قبل