روسی وزارتِ داخلہ نے سٹون کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں

.jpg&w=3840&q=75)
روس نے میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر لیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس (ٹی اے ایس ایس) کے مطابق روس نے میٹا پلیٹ فارمز کے ترجمان اینڈی سٹون کو غیر متعین اور نامعلوم الزامات پر مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
ٹاس نے کہا کہ روسی وزارتِ داخلہ نے سٹون کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن وزارت نے تفتیش یا الزامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ گذشتہ سال فروری میں یوکرین پر ماسکو کے حملے کے کچھ ہی دیر بعد میٹا کے اہم سوشل پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹاگرام پر روس میں پابندی لگا دی گئی تھی۔
مارچ 2022 میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا اس نے میٹا کے ملازمین کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سٹون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پلیٹ فارمز پر روسی فوج کے خلاف تشدد کے مطالبات پر پابندی ختم کر دی تھی اور اس طرح وہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں پر اکسانے کا سبب بن رہے تھے۔
رائٹرز نے سٹون اور میٹا سے معمول کے کاروباری اوقات کے علاوہ تبصرے کی درخواست کی جس پر میٹا کے پریس آفس نے جواب نہیں دیا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 12 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 14 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 12 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 13 hours ago





