Advertisement
تفریح

کاجول نے رانی مکھرجی بھی کا’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ میں کردار بھلا دیا

کرن جوہر کے ٹی وی شو ’’ کافی ود کرن‘‘ کے پرومو میں اداکارہ سوال کا جواب نہ دے پائیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 27th 2023, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاجول  نے  رانی مکھرجی بھی کا’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘  میں کردار بھلا دیا

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کو اس سال 25 سال مکمل ہو گئے۔

اپنے چیٹ شو کافی ود کرن (KWK) سیزن 8 کے آنے والے ایپی سوڈ میں میزبان کرن جوہر کاجول اور رانی مکھرجی کا انٹرویو کرتے ہوئے نظر آئیں گے، دونوں ہی کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان کے ساتھ شامل تھے۔

کوئز راؤنڈ کے دوران، کرن نے کاجول سے پوچھا کہ ان کی کس فلم میں رانی نے مہمان کردار ادا کیا ہے۔

صحیح جواب تھا کبھی خوشی کبھی غم۔ کاجول اس سے بے خبر تھیں، جبکہ کاجول خود بھی اس فلم کا حصہ تھیں۔

Advertisement
Advertisement