پاکستان

پاکستان میں تمام مذاہب کو احترام کی ضرورت ہے ،وزیر مذہبی اُمور

بابا گرو نانک دیو کے 554 ویں یوم پیدائش کی تقریب ننکانہ صاحب میں  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک نے توحید کا پیغام دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 27th 2023, 8:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں تمام مذاہب  کو احترام کی ضرورت ہے ،وزیر مذہبی اُمور

مذہبی اُمور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیر انیق احمد نے معاشرے میں تمام مذاہب کے درمیا ن احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج گوردوارہ جنم بابا گرو نانک دیو کے 554 ویں یوم پیدائش کی تقریب ننکانہ صاحب میں  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک نے توحید کا پیغام دیا اور ان کی تعلیمات میں کہیں بھی بت پرستی کا ذکر نہیں ہے۔

نگران وزیر نے کہا کہ بابا گورو نانک نے حج کیلئے سعودی عرب کا سفر بھی کیا اور جب ان کا انتقال ہوا تو ان کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔انہوں نے کہا بابا گرو نانک سودی نظام کے سخت خلاف تھے اور انہوں نے معاشرے سے اس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کی تھی۔سکھ رہنما ہرپریت سنگھ کو سراہتے ہوئے انیق احمد نے کہا انہوں نے پہلی بار گورمکھی میں قرآن پاک کا ترجمہ کیا جو کہ ایک بہت اہم کام ہے۔