ملکی ضرورت کے پیش نظر پاکستان میں گندم کے وافر ذخائر موجو د ہیں،مرتضی سولنگی
وفاقی وزیر نے کہاکہ نجی ذخیرے میں درآمد کی گئی دس لاکھ تینتیس ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم بھی دستیاب ہے
پارلیمانی امور کے نگران وزیر مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
انہوں نے سینیٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے پیش کی گئی ایک تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے کہاکہ ملک میں گندم کا 72 لاکھ تیرہ ہزار میٹرک ٹن سے زائد ذخیرہ موجود ہے ۔
سرکاری ذخیرے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاسکو کے پاس سترہ لاکھ سولہ ہزار میٹرک ٹن سے زائد، پنجاب میںانتالیس لاکھ چوبیس ہزار سے زائد، سندھ آٹھ لاکھ سترہ ہزارسے زیادہ ، خیبرپختونخوادو لاکھ پندرہ ہزار سے زیادہ اور بلوچستان کے پاس نواسی ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم کے ذخائر موجود ہیں ۔
اسی طرح نجی ذخیرے میں پنجاب کے پاس تین لاکھ سینتیس ہزار میٹرک ٹن سے زائد، سندھ ترانوے ہزار سے زائد ، خیبرپختونخوا کے پاس تقریباً پندرہ ہزار اور بلوچستان کے پاس چار ہزار میٹرک ٹن سے زائد ذخیرہ موجود ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نجی ذخیرے میں درآمد کی گئی دس لاکھ تینتیس ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم بھی دستیاب ہے۔ایک اور تحریک کے جواب میں وزیرپارلیمانی امور نے کہا پاکستان شیر خوار بچوں کیلئے پندرہ ہزار ٹن خشک دودھ درآمد کرتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی دودھ کے معیار کو پرکھنے کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا ماں کے دودھ کا کوئی متبادل نہیں لیکن بعض صورتوں میں خشک دودھ ناگزیر ہوجاتا ہے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کی طرف سے پیش کی گئی پاکستانی روپے اور مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی کمی کے حوالے سے تحریک کا جواب دیتے ہوئے وزیرپارلیمانی امور نے کہا نگران حکومت کے موثر اقدامات کے باعث روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی دوسری قسط کی وصولی کے بعد روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی۔سینٹ نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کوسراہا ہے ۔
اس سلسلے میں ایوان سے سینیٹر ثانیہ نشتر کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ایوان نے انیس اگست کو عالمی امداد کا دن بھی منایاتھا جس میں دنیا بھر میں زندگیوں کوبچانے اور انسانی مشکلات کم کرنے کیلئے امدادی کارکنوں اور تنظیموں کی بے لوث کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا تھا ۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- ایک گھنٹہ قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 4 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- ایک گھنٹہ قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل