جی این این سوشل

کھیل

بابر اعظم کا امام الحق کو شادی کے نئے سفر پر نیک خواہشات کا اظہار

بابر اعظم نے کہا کہ براہ کرم اب سے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کیاکرنا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابر اعظم کا   امام الحق کو شادی کے نئے  سفر پر نیک خواہشات کا اظہار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے اوپنر بلے باز امام الحق کو ان کی زندگی کا نیا باب شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایکس پر بابر اعظم نے امام الحق کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور لکھا، “اپنی زندگی کی نئی اننگز کھولنے کا وقت آگیا ہے  نئے سفر میں نیک خواہشات یہ دنیا کی تمام خوشیاں لائے۔


بابر اعظم نے کہا کہ براہ کرم اب سے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کیا کریں۔ہفتے کے روز پاکستانی کرکٹر امام الحق ازدواجی بندھن میں منسلک ہوئے ، انہوں نے ناروے سے تعلق رکھنے والی اپنی منگیتر انمول محمود کے ساتھ نکاح کیا ۔

امام الحق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اپنے بعد از نکاح فوٹو شوٹ کی جھلکیاں  شیئر کیں، جوڑے کو ان کے خاص دن کے لیے خوبصورت لباس میں دکھایا گیا۔

تہواروں کا باضابطہ آغاز جمعرات کو لاہور میں قوالی کی رات سے ہوا، جس میں امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا۔


لاہور ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں، جس میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم، امام کے سب سے اچھے دوست کی موجودگی کو دیکھ رہے ہیں۔ بابر کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق جیسی اہم شخصیات نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

پاکستان

مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مجوزہ آئینی ترامیم کالعدم قرار دینے کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کوکالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی، اشتیاق احمد خان، منیرکاکڑ  اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں وفاق، چاروں صوبوں، قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، مجوزہ آئینی ترامیم کو اختیارات کی تقسیم اورعدلیہ کی آزادی کیخلاف قرار دیا جائے اور وفاقی حکومت کو آئینی ترامیم سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کے بل کو پیش کرنے کے عمل کو بھی روکا جائے، پارلیمنٹ اگر آئینی ترامیم کرلے تو صدرمملکت کو دستخط کرنے سے روکا جائے اور مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے، پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیار کو واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹمپرنگ نہیں کرسکتی۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مجوزہ ترمیم پیش ہی نہیں کی جا سکی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈ  کیس،  عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی  بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی، اپیل میں احتساب عدالت کا 12 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے، ایسا کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست نمٹانے کا تحرییر حکم نامہ جاری کردیا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا ٹرائل اپنے حتمی مراحل میں ہے، ریفرنس میں استغاثہ کے 35 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ ہو چکی، اس مرحلے پر عمران خان کی بریت کی درخواست پر میرٹ پر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست میرٹ میں جائے بغیر ہی نمٹائی جاتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا حتمی دلائل میں اپنی گزارشات عدالت کے سامنے رکھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو چین کے ہاتھوں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان کو چین کے ہاتھوں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹس پر دو صفر سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

پاکستان اور چین کے درمیان مقررہ وقت کے دوران میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا۔

پنالٹی شوٹس میں پاکستان کوئی بھی گول نہ کر سکا جبکہ چین نے دو گول کیے۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہوگا جس میں فاتح ٹیم منگل 17 ستمبر کو فائنل میں چین سے مدمقابل ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll