- Home
- News
اسرائیلی مظالم کی مکمل تحقیقات کی جائیں ،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
اسرائیل کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل سے احتساب کی ایک خصوصی حکمت عملی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام نمائندے عثمان اقبال جدون نے فلسطین میں اسرائیل کے سنگین جرائم کی تحقیقات کیلئے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل سے احتساب کی ایک خصوصی حکمت عملی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین کے بارے میں سوال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے سفیر عثمان اقبال جدون نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی حفاظتی فوج تعینات کرنے اور امن عمل کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بلا امتیاز استعمال کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینی شہریوں پر حملے بین الاقوامی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔
سفیر نے قطر اور مصر کی جانب سے قیمتی جانوں کے تحفظ کی کوششوں کو سراہا تاہم اس حوالے سے پاکستان کا موقف تنازعے کے مکمل اور فوری خاتمے کے حق میں ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل