Advertisement
پاکستان

جنرل عاصم منیر کی کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 29th 2023, 10:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنرل عاصم منیر کی کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی

آرمی چیف کے ہمراہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔

مشرقی وسطی کے دورے پر موجود نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی خلیجی ریاست کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ رات کویت پہنچے جہاں وہ  ولی عہد اور اپنے کویتی ہم منصب شیخ احمد النوف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔

اجلاس کے دوران رہنماؤں کی جانب سے افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور کان کنی، خوراک کی حفاظت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق کئی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ 2023 میں پاکستان اور کویت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی گئی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں سرمایہ کاری سے متعلق تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جو خلیجی ریاستوں سے متعدد ارب ڈالرز کی فنڈنگ کی راہ ہموار کرے گا۔

Advertisement
Advertisement