بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب طبقوں کی مدد اور تعاون کےلیےہے ،ڈاکٹر امجد ثاقب
ڈاکٹر امجد نے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کاموں میں شفافیت اور کارکردگی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھیں


پشاور : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے کہ معاشرے کے غریب طبقات کو مالی طور پر بااختیار بنانا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پروگرام کا بنیادی مقصد ہے۔ بدھ کے روز اچینی پشاور میں بی آئی ایس پی آفس کے دورے کے موقع پر مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ حکومت مستحق اور ضرورت مند لوگوں کو سماجی اور معاشی تحفظ کے دائرے میں لانے کے لیے انہیں مالی امداد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بی آئی ایس پی کے دفاتر کے دروازے معاشرے کے غریب طبقوں کی مدد اور تعاون کےلیے کھلے ہیں اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر امجد نے بی آئی ایس پی کے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کام کو ہمدردی، نرمی اور رحمدلی کے ساتھ سرانجام دیں اور ضرورت مند خواتین کو باوقار طریقے سے مالی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر چیئرمین بی آئی ایس پی نے ضرورت مند خواتین سے بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور عملے کو ان کی شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ احسان کا ہر عمل صدقہ کی صورت ہے اور غریبوں کی خدمت کرنا محض نوکری نہیں بلکہ ایک نیک مقصد ہے۔
ڈاکٹر امجد نے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کاموں میں شفافیت اور کارکردگی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھیں۔ چیئرمین بی آئی ایس پی نے مستحقین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں اور انہیں پیشہ ورانہ مہارتیں فراہم کریں تاکہ وہ ملک کی ترقی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کےلیے چھوٹے قرضے غریب لوگوں کو اپنے طرز زندگی کو بہتر بنانے اور معاشرے کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
انہوں نے دفتر میں رجسٹریشن ڈیسک اور بینیفشری سروسز سنٹر سمیت مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مستحقین سے خطاب کیا۔ انہوں نے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کےلیے موقع پر احکامات جاری کیے. ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی خیبرپختونخوا زہرہ اسلم نے بی آئی ایس پی کے چیئرمین کو خیبرپختونخوا میں بی آئی ایس پی کے آپریشنز، خدمات اور مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا
۔

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- 3 hours ago

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 20 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 20 hours ago

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- 21 hours ago

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

ٹرمپ کا معاشی حملہ ،ایران کیساتھ تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
- 4 hours ago

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- an hour ago

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- 3 hours ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- 3 hours ago
جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- 3 hours ago









.jpg&w=3840&q=75)

