خاور مانیکا کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی کہ کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے، وکیل عمران خان


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلج کریں گے کیوںکہ یہ توہین عدالت کے مترادف ہے، جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے بینچ کے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کو کالعدم کر دیا تو پھر اس کے بعد جج نے کیسے آرڈر کیا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا خاور مانیکا کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی کہ کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی اتنا جھوٹ بھی بول سکتا ہے، سیاست میں سب ہوتا ہے،کیسز بنا دیے جاتے ہیں لیکن کوئی اتنا گرسکتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا سابق وزیراعظم کی شادی کو 6 سال ہو گئے، خاور مانیکا کو2 ماہ پابند سلاسل رکھا گیا، جج کے سامنے بیان پر خاورمانیکا لکھا ہوا کاغذ پڑھ رہے تھے، انہیں لکھا ہوا کاغذ دیا گیا، خاورمانیکا کو 6 سال بعد یاد آگیا کہ یہ عدت میں شادی ہوئی ہے۔
انتظار پنجوتھہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی کے فیصلے وہ کور کمیٹی کو اعتماد میں لے کر خود کریں گے۔ وکلاء کو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ کیسز پر فوکس کریں۔ کوئی بھی سیاسی فیصلہ کور کمیٹی کی جانب سے جاری ہوگا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago






