Advertisement
پاکستان

انتظامیہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائے ،‏نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت

میں خود پولیو مہم کی مانیٹرنگ کروں گا، ڈاکٹر ندیم جان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 30th 2023, 7:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انتظامیہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائے ،‏نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت

اسلام آباد: ‏نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ صحت مند بچے خوشحال معاشرے کی ضمانت ہیں، انتظامیہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، پولیو کا خاتمہ ہمارے قومی وقار کا مسئلہ ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دورہ میانوالی کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے قومی پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خانہ بدوش بستی کے دورہ کے دوران والدین سے پولیو ٹیموں کی جانب سے پلائے گئے قطروں کے بارے میں استفسار کیا۔ وزیر صحت نے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کرنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند بچے خوشحال معاشرے کی ضمانت ہیں، انتظامیہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں خود پولیو مہم کی مانیٹرنگ کروں گا۔

Advertisement