چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مُبینہ آڈیو کال لیک
مبینہ آڈیو کال لیک میں بشریٰ بی بی کا عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اختلافات کے بارے میں سنا جا سکتا ہے


سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ۔
عظمیٰ اور علیمہ خان کے ساتھ اختلافات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اوربشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی جس میں اس حوالے سے کھل کراظہارکیا جا رہا ہے۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی۔ جس پر لطیف کھوسہ کو ’اچھا اچھا‘ کہتے سنا گیا۔
بشریٰ بی بی کا مبینہ آڈیو میں کہنا ہے کہ ، ’وہاں کافی ایشو کھڑا ہوگیا تھا تو میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں سے زیادہ بہنوں سے بات کروں، بس میں نے خان صاحب کو کہہ دیا کہ میرے تو سارے کیسز وہی کریں گے اور آپ کے جتنے اب ہوں گے جو میں نہیں سمجھوں گی کہ اب یہ لیٹ ہو رہا ہے تو میں انہی کو دوں گی‘۔
لطیف کھوسہ بشریٰ بی بی سے کہتے ہیں چلیں، بہر کیف وہ کہتی ہیں کہ میرے ساتھ اس نے بدتمیزی کی ہے، اصل میں ہوا یوں۔
اسی دوران بشریٰ بی بی لطیف کھوسہ کی بات کاٹ کر کہتی ہیں، ’انہوں نے کہا اُس نے ہمارے ساتھ اتنی بدتمیزی کی ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ کسی کی اتنی ہمت ہو تو میں نے آگے سے یہ کہا ان کو کیا ضرورت تھی کہ یہ تینوں اٹھ کر آفس چلی جائیں؟‘
بشریٰ بی بی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، ’یہ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی؟ کہتی ہیں ہم پوچھنے گئیں تھیں کہ آپ نے زہر والی لائن کیوں لکھی ہے؟ وہ جس طریقے سے بول رہی تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں، وہ بہت زیادہ بولیں تو میں نے خان صاحب سے کہا نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں، تو پھر میں اٹھ کر آ گئی‘۔
اس پر لطیف کھوسہ نے جواب میں کہا کہ ’بہرکیف پتہ نہیں ان کو کیا مسئلہ ہے‘۔
اس پر بشریٰ بی بی نے ایک بار پھر لطیف کھوسہ کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ ’وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا، کھوسہ صاحب کی اہلیہ نے کہا تم لوگ جاکر ملو، میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہو جائیں گی، پھر میں خاموش ہو گئی‘۔
سردار لطیف کھوسہ بولے، ’میں بدتمیزی کرنے والا ہوں ہی نہیں، میں نے یہ ضرور کہا کہ دیکھیں بار بار آپ ضد مت کریں، جس طرح سے میں مناسب سمجھتا ہوں مجھے کرنے دیں، اسی بات پر انہوں نے کہا کہ جی بدتمیزی کی ہے، میں نے کیا بدتمیزی کرنی تھی‘۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 15 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل



