الیکشن میں مسلم لیگ ن کو غش پڑیں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو لوگ عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں وہ خود سب سے بڑے بے وقوف ہوتے ہیں۔ راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، الیکشن میں ن لیگ کو غش پڑیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج ہمارے پیشی تھی اور جج صاحب کو بتایا گیا ہے کہ سارے کیسز کی تفصیل بھی تک جمع نہیں ہوئیں اوور کیس 8 دن آگے کر دیا گیا ہے، راولپنڈی کی رپورٹ آئی ہے باقی پنجاب میں کتنے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں جج نے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 12 اپریل سے 12 مئی تک مری کسی کے شکل دیکھی ہو پہلے تو میں کرغستان تھا اور اس کے بعد باقو،کسی کیمرے میں کسی تصویر میں لیکن اب ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہے۔لگتا ہے سارے کیسز میرے چلے کے دوران ہی بنے ہیں۔ 9 تاریخ کو دہشت گردی کی کورٹ میں میرے 21 کیسز ہے دیکھے ہے کہ کیا ہوتا ہے۔
راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے pic.twitter.com/t12Ce2RWW1
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 30, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو لمبا ریلیف ہے، بلکہ ریلیف ہی ریلیف ہے، انسان سمجھتا ہے کہ ی سارا کچھ ان کی بہتری کےلئے ہو رہا ہے لیکن عوام میں ان کی مقبولیت متاثر ہورہی ہے، جو شخص عوام کو بیوقوف سمجھتا ہے وہ خود سب سے بڑا بیوقوف ہے۔ لوگ سمجھدار ہو گئے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ کیسے نواز شریف کو لایا گیا اور ایئر پورٹ پر ان کا بائیومیٹرک ہوا
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جس نے شہبازشریف کی 16 ماہ تباہی دیکھی اسے الیکشن مہم کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ کو الیکشن میں غش پڑیں گے، میں 10 دسمبر سے الیکشن کیمپین شروع کروں گا، راولپنڈی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، اور قلم دوات جیتے گی۔ 5 مئی سے 20 مئی تک راولپنڈی میں موجود نہیں تھا، اور نو مئی کے واقعات میں کسی وڈیو یا مظاہرے میں شریک نہیں تھا، لیکن ہاتھی کے پاؤں میں سب کے پاؤں والی بات ہے، چلہ کاٹنے کے بعد میرا نام نو مئی کے مقدمات میں ڈالا گیا، اور جس بندے نے میری گاڑی کی ضمانت دی تھی اس کو بھی اٹھایا گیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ انکا خیال تھا کہ یہ مجھے لال حویلی سے باہر پھینکین گے لیکن عزت اللہ دینے والا ہے، پہلے ہلکی پھلکی موسیقی تھی پھر 40 دن کا چلہ کاٹا، اب مزید چلہ نہیں کاٹ سکتا، مجھ سے ایسی بات نہ کہلوائیں کہ 40 دن کا چلہ کاٹنے کے بعد مجھے پھر چلہ کاٹنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا چیئرمین کے حوالے سے فیصلہ درست ہے، اب مجھے لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملنے کا امکان ہے، باقی میں کچھ نہیں جانتا اور میں نے کوئی پیغام نہیں بھیجا۔
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 17 گھنٹے قبل

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کے ساتھ شق وار منظوری، اپوزیشن کا احتجاج
- 31 منٹ قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
- 3 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند
- 3 گھنٹے قبل

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 5 گھنٹے قبل

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 3 گھنٹے قبل








