Advertisement
پاکستان

190ملین پاؤنڈکیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت دائر

عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھا اورعلی اعجاز نے درخواست دائر کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 30th 2023, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
190ملین پاؤنڈکیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت دائر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کردی، اور احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخوست پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھا اورعلی اعجاز نے درخواست دائر کی، جس میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کے فیصلے تک عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

احتساب عدالت کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کمرہ عدالت ہی میں نوٹس وصول کرلیا۔

جج محمد بشیر نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے، اور سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
قومی شناختی نظام میں بڑا انقلاب،فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کرنے کا فیصلہ

  • 2 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی

 ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، امید ہے فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں پڑے گی، ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
 وزیر اعظم نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا

  • 4 گھنٹے قبل
سانحہ گل پلازہ : ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کوعہدے سےہٹا دیا گیا

  • 27 منٹ قبل
وادیٔ لیپہ میں شدید برف باری، پاک فوج کے جوان عوام کی خدمت میں مصروف

وادیٔ لیپہ میں شدید برف باری، پاک فوج کے جوان عوام کی خدمت میں مصروف

  • 4 گھنٹے قبل
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

  • 21 گھنٹے قبل
مسلسل اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعدسونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 گھنٹے قبل
کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ، 41خارجی دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ، 41خارجی دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو