کلبزکی رجسٹریشن کروانے کیلئے آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے


فیصل آباد: سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر کی تمام تحصیلوں میں صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کلبز کی رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس میں چند روز کے دوران ہزاروں کلبز کی رجسٹریشن عمل میں لائی جا چکی ہے اور جن کلبز نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی ان کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ5 دسمبرمقرر کی گئی ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ بورڈ کے آئین کے آرٹیکل2(آر) کے تحت تمام کلبز کا سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے لہٰذا تمام ضلعی اور تحصیل لیول کے کلبز گورنمنٹ کی گرانٹس کی فراہمی،باقاعدگی کے ساتھ ٹرائلز اور مقابلوں،کھلاڑیوں کیلئے وظائف، انعامات اور کھیلوں کے میدان و دیگر سہولیات کی مفت فراہمی کیلئے فوری اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ کلبزکی رجسٹریشن کا فارم اور سپورٹس گیمز کی مکمل تفصیلات سپورٹس بورڈ پنجاب کی ویب سائٹ sportsboard.punjab.gov.pk اور متعلقہ تحصیل سپورٹس آفیسرز کے دفاتر سے حاصل کی جا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کلبزکی رجسٹریشن کروانے کیلئے آخری تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی ہے جس کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جا ئے گا۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 8 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 11 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 11 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 11 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 12 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 11 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل






