Advertisement
پاکستان

حلقہ بندیاں شائع ہوگئیں، باقی سب بھی اپنے وقت پر ہو گا، چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول کے بارے میں   8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں، سکندر سلطان راجا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 1st 2023, 9:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حلقہ بندیاں شائع ہوگئیں، باقی سب بھی اپنے وقت پر ہو گا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سےپہلےکررہے ہیں، انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہوگا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں شائع ہوچکی ہیں، باقی سب کچھ اپنے وقت پر ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلےکررہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی۔

انتخابی شیڈول پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ  8 فروری سے پیچھے 54 دن کا حساب لگا لیں۔

آر اوز اور ڈی آر اوزعدلیہ یا بیورو کریسی سے لیں گے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے نو کمنٹس کا جواب دیا۔

Advertisement