- Home
- News
افغانستان اپنے ملک میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کرے ،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں
پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے کارروائیاں کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کےخلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد پاکستان پر حملے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر اس بات پر زور دیا ہے کہ افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رہنی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں اور ان پر کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کا پختہ عزم کررکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں سی پیک یا سرمایہ کاری کے دیگر منصوبوں کےخلاف کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے بھارت پرظالمانہ قوانین ختم کرنے اور مقبوضہ خطے میں احتجاج کو دبانے کےلئے دہشت گردی کو ترک کرنے پر زو ر دیا۔
ترجمان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی اور پائیدارقیام امن کےلئے پاکستان کے عزم کاا عادہ کیا۔
مغربی کنارے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا عالمی برادری اس سلسلے میں فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی کارروائیاں بند کرانے کےلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا پاکستان مقبوضہ فلسطین میں جاری جنگی جرائم کے مکمل احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 4 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 4 گھنٹے قبل