3 بار وزیراعظم بننے والے کو چوتھی بار لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی
پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائے گی، بلاول بھٹو زرداری


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 3 بار وزیراعظم بننے والے کو چوتھی بار لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ ناکام بنائے گی۔ اسلام آباد کے بابو کی سوچ اور ذہنیت نہیں بدلی، اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔
کوئٹہ میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے سالانہ جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہورہا ہے، موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ میران یہ اعتراض نہیں کہ وہ بزرگ ہو چکے ہیں ، آپ بزرگ ہو کر بھی نئی سیاست لا سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سندھ اور بلوچستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مستقبل کی منصوبہ بندی اشد ضروری ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ملی تو بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں بجلی کے مسائل کریں گے، بجلی کے مسائل کے حل کے لیے قابل تجدید توانائی ذرائع کی طرف جانا ہوگا، آپ لوگ گراس روٹ کے مسائل جانتے ہیں، آپ کے پاس لوکل ایشوز کی نشاندہی کی صلاحیت ہے، صوبے کا بجٹ کیا ہونا چاہیئے لوکل باڈی نمائندگان سے بھی پوچھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابو کو نہیں پتہ مسائل کیا ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، ہمیں اپنا ترقیاتی پلان تبدیل کرنا ہوگا، پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے میاں صاحب تیسری بار وزیراعظم بنے تو لوڈشیڈنگ ختم کی، سوچتا ہوں کون سا پاکستان ہے، جہاں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے گرین انرجی پارکس بنائیں گے۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 19 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago




