جی این این سوشل

پاکستان

ملکی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کر یں گے ،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں سمیت مختلف قسم کی مشقوں کاجائزہ لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملکی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کر یں گے ،آرمی چیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاک فوج مکمل طورپر تیار ہے ۔انہوں نے بہاولپور کور کی فیلڈ مشق کاجائزہ لینے کیلئے خیرپور ٹامے والی کے دورے میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کی سرحدوں پر تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ہرقسم کے حالات میں روایتی جوش وجذبے کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

بری فوج کے سربراہ نے بکتر بند گاڑیوں ، پیادہ فوج، توپ خانے ،فضائی دفاع، ٹینک شکن گائیڈ ڈمیزائل اور پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں سمیت مختلف قسم کی مشقوں کاجائزہ لیا ۔

انہیں فیلڈ مشق کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کا مقصد مستقبل کی آپریشنل تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف شعبوں اورجنگی حکمت عملی سے متعلق پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کرنا ہے۔

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll