Advertisement

یمن کے حوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ

بحیرہ احمر میں 2 اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 4th 2023, 1:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یمن کے حوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ

یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

اتوار کو امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز اور دیگر تجارتی  بحری جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو بحیرہ احمر میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز اور متعدد تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا، جو اسرائیل اور حماس کی جنگ سے منسلک مشرق وسطیٰ میں سمندری حملوں میں ممکنہ طور پر ایک بڑے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

پینٹاگون کے بیان کہا گیا کہ بحیرہ احمر میں ہوئےحملوں سے آگاہ ہیں مزید تفصیلات آنے پر شیئر کریں گے۔

بعد ازاں یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ بحیرہ احمر میں 2 اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Advertisement