Advertisement

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 6دسمبر کو کھیلا جائے گا

میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 4th 2023, 10:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 6دسمبر کو کھیلا جائے گا

انٹیگا: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 6 دسمبر کو سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگامیں کھیلا جائے گا۔

میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو مہمان انگلینڈ ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں برطانوی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

برطانوی مینز کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور وہ میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 9 دسمبر کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔

ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کادوسرا میچ 15 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو گریناڈا ، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔

 

Advertisement