جی این این سوشل

پاکستان

متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کےنئے مواقع سے استفادہ کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا”گلف ٹو ڈے”کو انٹرویو

پر شائع ہوا

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کےنئے مواقع سے استفادہ کریں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ ریجن میں سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں اور ان کی سالانہ اوسط تجارت کا حجم 9 ارب ڈالر ہے، متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے استفادہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” گلف ٹو ڈے” کو ایک انٹرویو میں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط تعلقات کی بنیاد شیخ زید بن سلطان النہیان مرحوم نے رکھی تھی اور وقت گزرنیکے ساتھ یہ تعلقات مزید گہرے ہوتے گئے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات تزویراتی پہلوئوں کا احاطہ کئے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کی قیادت کے مابین مضبوط رابطہ ، ہم آہنگی اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون موجود ہے۔ ہم اپنے ان برادرانہ اور کثیر الجہت تعلقات کو تجارت ، سرمایہ کاری اور عوام کے مابین رابطوں کے فروغ کے ذریعے مزید مستحکم بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیالکوٹ : صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی

ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری کی69ویں سالگرہ منائی گئی اور جیالوں نے کیک کاٹا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری محمد عارف نے جیالوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں اپنے مرکزی آفس رنگ پور جٹاں میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا اور ان کیلئے صحت و تندرستی اور درازی عمر کی دعائیں مانگی گئیں۔

صدر مملکت کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی آفس این اے 72 میں شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll