تجارت
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
42 سینٹ کی کمی سے 73.65 ڈالر فی بیرل پر آگیا
نیویارک: اوپیک پلس کے فیصلے کے مسلسل دباؤ اور عالمی ایندھن کی طلب میں اضافے پر غیر یقینی صورتحال کے درمیان پیر کو خام تیل کی فیوچر ٹریڈنگ میں تھوڑی دیر کے لیے اضافہ ہوا تاہم اسرائیل فلسطین صورتحال کے باعث سے سپلائی میں رکاوٹ کے خطرات کے باوجود خام تیل کی قیمتیں گر گئی۔
عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.6 فیصد، یا 49 سینٹ کم ہو کر 78.39 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) فیوچر 0.6 فیصد، یا 42 سینٹ کی کمی سے 73.65 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
آئل مارکیٹ کے تجزیہ کار ادارے وانڈا انسائیٹس کے مطابق پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس سمیت اتحادیوں کی طرف سے سپلائی میں کٹوتیوں بارے میں سرمایہ کاروں کے شکوک و شبہات پر تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے 2فیصدسے زیادہ کمی واقع ہوئی۔اوپیک پلس نے عالمی پیداواری سرگرمیوں کی سست روی کے بارے میں تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔
دنیا
بھارتی حکومت کی جانب سے اسرائیل کی مذمت سے انکار ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری پر سفری پابندیا ں
خط پر دستخط کرنے والے ملکوں کا کہنا ہے کہ ہم سیکرٹری جنرل اور ان کے امور کی بھرپور حمایت کا اعلان اور ان کے عہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
بھارت نے اسرائیلی حکومت کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش پر ملک میں داخلے پر عائد پابندی کی مذمت پر مبنی خط پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
سحر نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے 105 رکن ممالک نے یواین سیکرٹری جنرل کی بھرپور حمایت میں تحریر کردہ اس خط پر دستخط کئے ہیں۔ ان ممالک نے انتونیو گوتریش کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے اور ان کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔
مذکورہ خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے اقوام متحدہ کے مشن اور بحرانوں کا خاتمہ کرانے میں عالمی ادارے کے ثالثی کردار اور انسان دوستی سے متعلق امورمتاثر ہوئے ہیں ۔ خط پر دستخط کرنے والے ملکوں کا کہنا ہے کہ ہم سیکرٹری جنرل اور ان کے امور کی بھرپور حمایت کا اعلان اور ان کے عہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اسرائیلی حکومت کے اقدام کی مذمت پر مبنی خط پر دستخط کرنے سے انکار کے بھارتی حکومت کے فیصلے پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کے موقف کو ناقابل فہم قرار دیا اور کہا کہ یہ موقف برکس کے رکن ممالک برازیل اور جنوبی افریقا کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی اکثریت کے موقف کے برعکس ہے۔
پی چدمبرم نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی مذمت سے انکار پر مبنی موقف اختیار کر کے بھارتی حکومت نے برکس میں اپنے شراکت دار برازیل اور جنوبی افریقا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور بہت سے افریقی ممالک کے ساتھ بھی محاذ آرائی کر لی ہے جن کے ساتھ اس کے دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔
پاکستان
چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری
وزیر اعظم لی کیانگ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کےلئے کل اسلام آباد پہنچیں گے
وزارت خارجہ نے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔
چینی وزیر اعظم لی کیانگ 14 تا 17 اکتوبر 2024 کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں جو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔
دونوں وزرائے اعظم اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستان
شنگھائی تعاون تنظیم کی میزبانی ، وزیر اعظم کا اجلاس کے انتظامات پر اظہار اطمینان
شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا
پااکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار، وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شرکاء کی آمدورفت کے دوران شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔
ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ ایس سی او میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے، منگولیا کے وزیراعظم اور چیئرمین کابینہ، ترکمانستان کے وزیر خارجہ بھی شرکت کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سائیڈ لائنز پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں معیشت، تجارت اور ماحولیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔
ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا ہے۔1100 سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، عوام کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی جانے والے افراد متبادل راستے جیسے ٹیکسلا، چکری انٹرچینج، اور موٹر وے استعمال کریں۔
لاہور سے اسلام آباد جانے والے افراد چک بیلی روڈ اور چکری انٹرچینج کے راستے سفر کریں۔ اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اجلاس کے دوران اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں۔ ریڈ زون میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بھی ان ایام میں بند رہیں گے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب کے 8 اہم شہروں میں فوری دفعہ 144 نافذ
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترمیم : خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مسودوں پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت