Advertisement
تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

ڈالر کی قدر میں مزید 31 پیسے کی کمی ریکارڈ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 5 2023، 4:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 31 پیسے کی کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے 22 پیسے پر آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 44 پیسے سستا ہوکر 284.53 روپے پر آگیا تھا۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے سے 285.50 روپے پر آگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی مجموعی طور پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement