تحریک انصاف اور اس کی قیادت کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا کوئی تصور ممکن نہیں
الیکشن کمیشن فتنہ گروں کے انتشار کے بیج بونے کی حوصلہ شکنی کرے، ترجمان پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی شفافیت کے لیے الیکشن کمیشن کو اپنی غیرجانبداریت برقرار رکھنا لازم ہے، الیکشن کمیشن فتنہ گروں کے انتشار کے بیج بونے کی حوصلہ شکنی کرے، انٹرا پارٹی انتخابات کےمکمل دستاویز کمیشن کے روبرو جمع کروا چکے ہیں، الیکشن کمیشن بہروپیوں کی ریشہ دورانیوں کو نظرانداز کرکے بلے کانشان پی ٹی آئی کو جاری کرے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، بحرانوں سے نجات کی راہ صاف شفاف انتخابات میں مضمر ہے، ملک میں ساکھ اور حیثیت کے حامل انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی عمل میں یکساں اور مساوی انداز میں شرکت ناگزیر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف اور اس کی قیادت کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا کوئی تصور ممکن ہے نہ عوام اسے قبول کریں گے، تحریک انصاف کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کی ریاستی کوششوں سے قوم پوری طرح واقف ہے۔
انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے ایک ٹاؤٹ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
— PTI (@PTIofficial) December 5, 2023
پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، بحرانوں سے نجات کی راہ صاف شفاف انتخابات میں مضمر ہے،
ملک میں ساکھ اور حیثیت کے حامل انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی عمل میں یکساں اور…
تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے لیے اپنی غیرجانبداریت برقرار رکھنا دستور و جمہوریت کے استحکام اور انتخابات کی ساکھ و شفافیت کے لیے لازم ہے، الیکشن کمیشن فتنہ گروں کے گمراہ کن بیانیوں اور کرائے کے معلوم نامعلوم درخواست گزاروں کی جانب سے انتشار کے بیج بونے کی حوصلہ شکنی کرے۔
ترجمان پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ستمبر 2011 سے پورے قانونی عمل کے ذریعے جماعت سے نکالے جانے اور جماعت کی بنیادی رکنیت سے محروم ایک کینہ پرور اور شرانگیز ٹاؤٹ کی درخواست کمیشن کو الجھانے کی گھناؤنی سازش ہے، سکہ بند جھوٹے اور جعل ساز کو کمیشن کے روبرو زیرِالتواء معاملے پر بیان بازی سے روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ تحفظات کے باوجود تحریک انصاف کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی کے آئین اور قانون کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد کے بعد مکمل دستاویز کمیشن کے روبرو جمع کروا چکی ہے، الیکشن کمیشن ان جیسے بہروپیوں کی ریشہ دورانیوں کو نظر انداز کرکے ”بلّے“ کے نشان کو مزید التوا میں رکھنے کی بجائے اسے تحریک انصاف کے لیے جاری کرے۔

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 9 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 11 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 7 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 12 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 7 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 8 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 12 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 12 گھنٹے قبل