اجلاس میں اسٹریٹ کرائمز،اسنیچنگ، سمگلنگ،پانی کی چوری اوردیگر جرائم کی روک تھام اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا


ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس پاکستان رینجرز(سندھ)ہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوا۔
ترجمان سندھ رینجرزکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں شہر کی امن و امان کی صورتحال بالخصوص اسٹریٹ کرائمز،اسنیچنگ، سمگلنگ،پانی کی چوری اوردیگر جرائم کی روک تھام اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(اسپیشل برانچ، ایسٹ، سائوتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز،اسنیچنگ، سمگلنگ، پانی کی چوری اور دیگر جرائم کی روک تھام، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا ، غیر قانونی اسلحے کی نمائش اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ کومبنگ آپریشن، پٹرولنگ اور بین الصوبائی چیکنگ پوائنٹس پراسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔
عوام سے اپیل بھی کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 12 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 10 گھنٹے قبل








