- Home
- News
غزہ میں امدادی سامان کی رسائی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا
غزہ میں پہنچنے والی امداد کوبڑھانے کی ضرورت ہےجو اسرائیلی حکومت پر واضح کر دیا ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ
امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ایندھن اور دیگر امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد کافی نہیں ہے۔ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم نے اسرائیل کی حکومت پر یہ واضح کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ پیر کو 100 امدادی ٹرک اور تقریباً 69 ہزار لیٹر ایندھن مصر سے غزہ پہنچایا گیا۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجاک نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ امداد 170 ٹرکوں اور ایک لاکھ 10 ہزار لیٹر ایندھن کی یومیہ اوسط سے بہت کم ہے جو 24 سے 30 نومبر کے درمیان جنگ میں وقفے کے دوران فلسطین میں داخل ہوئی ۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے سات اکتوبر کو غزہ سے اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے تیسرے دورے پر اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ امداد کی ترسیل میں اضافہ کرے اور حماس کے خلاف کارروائی میں شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچائے۔
واضع رہے کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس پر دھاوا بول دیا تھا۔گذشتہ ہفتے زمینی حملے، جسے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی کارروائی سمجھا جا رہا ہے۔
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 26 minutes ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 16 minutes ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- an hour ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 hours ago
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 12 minutes ago
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 hours ago