پاکستان
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا اسلام آباد انکلیومیں افتتاحی نشست سے خطاب
صدرپاکستان نے کہا کہ جنگ کسی تنازعے کا حل نہیں ہے اور اس کے نتیجے میں تشدد کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علاقائی امن کے چیلنجز سے موثر طور پر عہدہ برآ ہونے کے لئےفعال سوچ اپنانے کی اہمیت پرزور دیا ہے۔
وہ آج(بدھ) اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹیڈیز کے زیر اہتمام بدلتی دنیا میں پاکستان کے موضوع پراسلام آباد انکلیو 2023 کی افتتاحی نشست سے خطاب کررہے تھے۔
صدر نے مؤثر مباحثوں اور پالیسی سازی کے لئے سرکاری اداروں کے درمیان رابطے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی معیشت میں تذویراتی نشاندہی کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کے جنگی جنون کے تناظر میں علاقائی صورتحال کے بارے میں علاقائی اور منظم پیشرفت سے ہم آہنگ پالیسیوں کی ضرورت ہے۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال خطرناک ہے جو دنیا کی بے حسی کی علامت ہے جس سے خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو نہیں روکا جاسکتا۔
صدرنے کہا کہ جنگ کسی تنازعے کا حل نہیں ہے اور اس کے نتیجے میں تشدد کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔
جرم
لاہور :طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنیوالا شوٹر گرفتار
اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس نے جاوید بٹ کے قتل سے قبل کافی عرصے تک اس کی ریکی کی تھی، پولیس
لاہور : لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اس قتل کا مبینہ طور پر شوٹر اظہر کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق اظہر ایک سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے اور اس نے جاوید بٹ کے قتل سے قبل کافی عرصے تک اس کی ریکی کی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کا قتل گینگ وار کا نتیجہ تھا۔پولیس نے شوٹر اظہر اور ساتھی ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد قتل کے پس پشت عناصر کا تعین کیا جائے گا۔
پولیس نے اظہر کے علاوہ اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
پاکستان
حکومتی کوششیں بے سود، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی
آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونے کے باعث پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا
آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے اتوار کو رات تک جاری رہنے والا قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جا سکیں۔
دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس کے لیے بھی گزشتہ روز تین مرتبہ وقت تبدیل کیا گیا لیکن قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا تو اس کے بعد سینیٹ کے حکام آئے اور انہوں نے بتایا کہ اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئینی کمیٹی کے بھی گزشتہ روز 4 اجلاس ہوئے جس میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاہم کسی متفقہ نتیجے پر نہ پہنچنے کے باعث رات گئے اسپیکر نے اجلاس آج بروز پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔
آج بھی آئینی ترامیم پر تمام جماعتوں کی رضا مندی نہ ہونے کے باعث پہلے سینیٹ اور پھر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا آئینی ترامیم کا پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے، آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی جیت ہوئی ہے، آئینی ترامیم کا معاملہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پاکستان
آئی ایم ایف کا 25 ستمبر کواجلاس ، پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا
آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کو ہونے والےاجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈہ باقاعدہ شامل کرلیا گیا ہے، پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7ارب ڈالر قرض کی منظوری پر غور ہوگا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مطمئن ہوا تو پاکستان کو اقساط شروع ہو جائیں گی، قرض منظوری کی صورت میں پاکستان کو قرض کی پہلی قسط کا اجرا ہوگا ، پاکستان ایگزیکٹو بورڈ سے قرض منظوری کے لیے مکمل پر امید ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا چکے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان12جولائی تو سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض معاہدہ 37ماہ کے لیے ہوگا۔
-
تفریح 2 دن پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
دنیا 12 گھنٹے پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
دنیا ایک دن پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں