قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم


راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے جمعرات کو کہا کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم ہونے والے اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی کے مختلف آپریشنز میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی مثالی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے۔ پاک فوج خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔
آرمی چیف نے خیبرپختونخوا میں پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 12 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 10 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 6 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل




