سینیٹ نے یوکرین ، اسرائیل ، تائیوان اور بارڈر سکیورٹی کے لئے110 بلین ڈالر فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی


واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے یوکرین ، اسرائیل ، تائیوان اور میکسیکو کے ساتھ سرحد پر سکیورٹی کے لیے 110.5 بلین ڈالر فراہم کرنے کی جو بائیڈن انتظامیہ کی درخواست مسترد کردی۔
صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو درخواست کی منظوری کے لئے 100 رکنی سینیٹ میں 60 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں 49 ارکان نے درخواست کی حمایت جبکہ 51 نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔
بعض ارکان نے درخواست کی مخالفت کی وجہ بیان کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یوکرین ، اسرائیل اور تائیوان کی امداد کی منظوری کے لئےسینیٹ میں علیحدہ علیحدہ درخواستیں جمع کرائی جائیں۔بائیڈن انتظامیہ کی درخواست میں یوکرین کے لئے 50 بلین اور اسرائیل کے لئے 14 بلین ڈالر کی امداد تجویز کی گئی تھی۔ درخواست کی مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں سینیٹر برنی سینڈرز اور سینیٹر چک شومر کے نام نمایاں ہیں۔
سینیٹ اجلاس سے قبل صدر جو بائیڈن نے سینیٹ سے درخواست کی منظوری دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت کے بغیر جی ۔7، یورپی یونین اور جاپان شایدیوکرین کی حمایت جاری نہ رکھیں جس کے نتیجے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو فتح حاصل ہو سکتی ہے۔فروری 2022 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا یوکرین کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد دےچکا ہے۔

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 40 منٹ قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 35 منٹ قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل









