دنیا
خلیج تعاون کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی
مشترکہ ویزے سے خلیجی ممالک کے درمیان رابطے موثر انداز میں آگے بڑھیں گے
ریاض: خلیج تعاون کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے دی ہے۔
اردو نیوزکے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری سے عالمی سطح پر منفرد ٹورسٹ فرنٹ کی حیثیت سے خلیجی ممالک کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ ویزے سے خلیجی ممالک کے درمیان رابطے موثر انداز میں آگے بڑھیں گے اور جی سی سی ممالک کے درمیان سیاحوں اور مقیم غیرملکیوں کو سیاحت کے لیے آمد رفت میں سہولت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وزارت سیاحت کی خواہش ہے خلیجی ممالک میں سیاحت کی وزارتوں کے درمیان تعاون مزید بڑھے تاکہ علاقے میں معیشت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہو سکے۔
ٹیکنالوجی
سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور ٹرمپ بھی موجود
اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں
سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا، لانچنگ کےموقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، 5 ویں پرواز میں راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" نے سٹار شپ نامی اس راکٹ میں تکنیکی خرابیوں کو دور کیا جو گزشتہ لانچنگ میں سامنے آئیں تھی، جس کی وجہ سے سٹار شپ 5 اپنی آزمائشی پرواز کے چند منٹوں بعد ہی خلیج میکسیکو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ سپیس ایکس نے سٹار شپ 5 کی تباہی کے بعد اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں بھی کیں، اور تکنیکی خرابیوں کو دور کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ اب تک بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ ہے جس کی آج چھٹی پرواز تھی۔سپیس ایکس کا 400 فٹ لمبا سٹار شپ میگا راکٹ جنوبی ٹیکساس میں کمپنی کے سٹاربیس سائٹ پر مدار میں لانچ ماؤنٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے روانہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی راکٹ کی پرواز کا مشاہدہ کیا، امریکا کے نو منتخب صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو ایک نئے "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی" (ڈوگے) کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوڑا مشاورتی حیثیت میں کام کرے گا اور ڈوگے سرکاری محکمہ نہیں ہوگا۔
علاقائی
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی
پاکستان سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پراور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس عقیل عباسی نے وکیل شہزاد شوکت سے کہا کہ کیس میں الزام فارم 45 اور 47 میں تضاد کا ہے، دونوں فارمز کا فرق بھی دیکھ لیں، ریکارڈ سے تضاد واضح ہے، حیران کن طور پر فارم 45 سے متعلق الزامات دونوں اطراف سے آئے ہیں۔
جس پر وکیل نے کہا کہ مخالف فریق کی طرف سے صرف 4 فارم 45 کی نقول لگائی گئی ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک بھی نقل سامنے آجائے تو کافی ہے۔ جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ وکیل صاحب سنگین الزامات ہیں کہ ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب کر دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ فیصلے میں جج صاحب جو کہہ رہے ہیں اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک حلقے میں تو کچھ شفافیت آنے دیں، کیا آپ نہیں چاہتے کہ کم از کم ایک حلقے میں ہی شفافیت آ جائے۔
جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں آپ کی دستاویزات کی بنیاد پر انتخابات کو جائز قرار دے دیا جائے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں بلوچستان کی صوبائی نشست پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پیپلز پارٹی کے علی حسن زہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے۔
تفریح
اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
اہلیہ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے
معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سائرہ بانو نے پیر کو اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔
سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے پرائیویسی اور ہمدردی کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
تفریح ایک دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی