جی این این سوشل

دنیا

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری ،مزید 9 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے ایک گھر کو نشانہ بناکر تباہ کیا ہے یہ رفح کے علاقے کے نزدیک ہے، فلسطینی وزارت صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری ،مزید  9 فلسطینی شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ میں وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مزید فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی ہے۔ واقعے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ جنوبی غزہ میں جس جگہ اسرائیلی فوج نے ایک گھر کو نشانہ بناکر تباہ کیا ہے یہ رفح کے علاقے کے نزدیک ہے۔ اسی گھر کے افراد کے شہید ہونے کی اطلاع وزارت صحت کی طرف سے دی گئی ہے۔ جبکہ اس کے آس پاس والے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم کا شوگر ملوں اور شوگر ڈیلرز کی کیمروں سے نگرانی کرنے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کی قیمت میں اضافہ ،وزیراعظم کا شوگر ملوں اور ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شوگر ملز اور شوگر ڈیلرز کے خلاف  ایف آئی اے ، ایف بی آر اور آئی بی کو چینی کی فروخت پر ٹیکس چوری، غیر دستاویزی سیلز اور قیمتوں میں اضافے کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

 اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر، آئی بی اور ایف آئی اے شوگر سیکٹر میں سیلز ٹیکس کی چوری کے سدباب کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعظم  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کرشنگ سیزن شروع ہو رہا ہے لہٰذا شوگر ملز اور ڈیلرز سے جی ایس ٹی کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے شوگر ملوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ چینی کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو سکے اور قیمتوں میں توازن رہے، جبکہ ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے شوگر سٹہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، سگریٹ، سیمنٹ اور مشروبات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح کے اقدامات کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

جلاؤگھیراؤکیس: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلاؤگھیراؤکیس: لاہور  انسداد دہشت گردی عدالت سے  علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جلاو گھراوّ اور گاڑیوں کی تور پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلی خیبر  پختونخوا علی امین گنڈا پور کے  وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے  لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر کی،تفتیشی افسر موّقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ 
جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین  اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا  کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان   میتھیوملر نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ اسرائیلی تنظیم  پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔

تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔

پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll