- Home
- News
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف سماعت آج ہو گی
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرتے ہوئے اس سارے عمل کو مشکوک قرار دیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر، طاہر نواز، نورین فاروق سمیت 11 درخواست گزاروں نے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پی ٹی آئی نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے جس میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئیں۔
پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرتے ہوئے اس سارے عمل کو مشکوک قرار دیا۔
دوسری جانب گزشتہ روز سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی انتخابات دوبارہ کرانے کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 4 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 5 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 4 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل