دنیا
فلسطینی وزارت خارجہ کا جنگ کے خاتمے کےلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اقدام کا خیرمقدم
اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی سیاسی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان فلسطینی وزارت خارجہ
فلسطینی وزارت خارجہ نے آرٹیکل 99 کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری سمجھا۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے خلاف اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی سیاسی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایک غیر معمولی اقدام میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے باضابطہ طور پر 15 رکنی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ پٹی میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے اپنا تمام اثر و رسوخ استعمال کرے۔
2017 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے طور پر اپنی تقرری کے بعد پہلی مرتبہ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کا سہارا لیا۔ یہ آرٹیکل اقوام متحدہ کے رہنما کو کسی بھی ایسے معاملے کو سلامتی کونسل میں بھیجنے کی اجازت دیتا ہے جس کے بارے میں ان کے خیال میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔
غزہ اور اسرائیل میں قلیل مدت میں ہونے والے جانی نقصان کی شدت کو دیکھتے ہوئے گوتریس نے سلامتی کونسل کے صدر کو ایک خط بھیجا جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 99 کو فعال کیا۔ نیشن چارٹر ایک ایسا مضمون جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں شاذ و نادر ہی استعمال ہوتا ہے۔
گوتریس نے سلامتی کونسل کو لکھے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ دنیا کو انسانی نظام کے خاتمے کے سنگین خطرے کا سامنا ہے۔ صورتحال تیزی سے بگڑ رہی اور ایک تباہی میں بدل رہی ہے۔ اس صورت حال کے ممکنہ طور پر ناقابل واپسی اثرات فلسطینیوں پر اور مجموعی طور پر خطے میں امن اور سلامتی پر پڑ رہے ہیں۔
بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے سلامتی کونسل کے دیگر ارکان میں ایک مسودہ قرارداد تقسیم کیا جس میں گوتریس کے پیغام کا حوالہ دیا گیا اور انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بوریل نے بھی جمعرات کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوتیرس کی حمایت کی۔ بعد ازاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو فعال کر دیا گیا۔
جرم
گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد قتل
ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں، پولیس
گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور دو کزن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ملزمان میں مقتولین کا ایک بھائی اورچچا کے بیٹے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں خاندانوں میں کافی عرصے سے جھگڑہ چل رہا تھا ۔ پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔
پاکستان
حکومت سے کہا ہے کہ آئینی ترامیم میں جلدی نہ کرے، مولانا عبدالغفور حیدری
حکومت اگر جلدی کرے گی تو ہم اس میں شامل نہ ہوں گے، رہنما جے یو آئی (ف)
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ آج مختلف سیاسی جماعتوں سے وفود سے ملاقات ہوئی، ہمیں ابھی تک مجوزہ ترمیمی ڈرافٹ نہیں ملا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی اتحادیوں کی مجوزہ ترامیم مؤخر ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک ہمارے پاس بل کا مسودہ نہیں ہے لہٰذا اس سے مؤخر کردیں۔
حکومتی شخصیات ہمارے پاس آئیں، ان سے ہم نے کھل کر کہا کہ آپ کو جلدی ہے لیکن ہمیں ڈرافٹ یا ترمیمی بل نہیں ملا، جب ہم بل کو دیکھیں گے نہیں اور پڑھیں گے نہیں تو کیسے ووٹ دے سکتےہیں۔ اسی لیے اس بل کو مؤخر کریں تاکہ ہم اس بل کو پڑھیں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی اس کو پڑھیں۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسی دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دوست تشریف لائے اور ان سے بھی یہی بات کی کہ ہم نے حکومت کو کہا ہے جلدی نہ کریں بلکہ ہمیں پڑھنے سوچنے کا موقع دیں تاکہ ہم شرح صدر کے ساتھ کوئی فیصلہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ اجلاس بلایا گیا تھا اور اجلاس میں سب پہنچ گئے ہیں اور ہمار انتظار ہے تو ہم نے کہا کہ ہم اجلاس میں شریک ہوں گے اور وہاں اپنا مؤقف بالکل کھل کر سامنے رکھیں گے کہ اتنی جلدی کی کیا ضرورت تھی کہ آپ لوگ اس طرح کر رہے ہیں۔
رہنما جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ لہٰذا آپ جلدی کر رہے ہوں تو ہم اس میں شامل نہ ہوں گے۔حکومت سے مزید سوچ بچار کا وقت مانگا ہے، حکومت سے بھی کہا ہے کہ ترامیم میں جلدی نہ کرے۔ ہم نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ آج کا اجلاس موخر کریں تا کہ مشاورت ہو سکے۔
پاکستان
سپریم کورٹ کی واضع تشریح کے بعد حکومتی منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی ، شیخ رشید
ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت خود اپنے ہی پھندے میں پھنسنے جارہی ہے، سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی 63A کی واضع تشریح نے حکومت کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ تمام آئینی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کا پابند ہے۔ آئین کی واضع تشریح کا اختیار بھی سپریم کورٹ کے پاس موجود ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی 63A کی واضع تشریح نے حکومت کی خواہشوں پر پانی پھیر دیا جبکہ حکومت کی منصوبہ بندی بھی دھری کی دھری رہ گئی ہے۔ایسا دکھائی دیتا ہے کہ حکومت خود اپنے ہی پھندے میں پھنسنے جارہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ نے یہ کہہ دیا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا تو پھر مزید پچیدگیاں پیدا ہو جائیں گی، 30 ستمبر تک سیاست میں شدید قسم کا اتار یا چڑھاؤ آ سکتا ہے، جمہوریت تماشہ بھی بن سکتی ہے جبکہ نام نہاد اسمبلیاں مزید بحران کا شکار بھی ہو سکتی ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
تفریح ایک دن پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
جرم ایک دن پہلے
کچلاک :پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2اہلکار شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
دنیا 20 گھنٹے پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
خیبر پختونخوا پولیس افسران اور اہلکاروں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا