Advertisement
پاکستان

نگران وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ کا آغا خان کالج کراچی کا دورہ

 اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  روشن مستقبل اور  زندگی کوبا مقصد بنانے کےلئے تعلیم واحد راستہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 8th 2023, 9:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر اعظم انوارلحق کا کڑ کا آغا خان کالج کراچی کا دورہ

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج(جمعہ)  آغا خان میڈیکل کالج کراچی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ساتھ بات چیت کے سیشن میں حصہ لیا۔

 اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  روشن مستقبل اور  زندگی کوبا مقصد بنانے کےلئے تعلیم واحد راستہ ہے۔

 گلگت بلتستان  کی موجودہ صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا اور اس علاقے کو مرکزی دھارے میں لانے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں طبی سہولیات سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ صوبے میں کانگو وائرس جیسی ہنگامی طبی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری سہولیات اور آلات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اقلیتوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کے مساوی حقوق ہیں اور حکومت انہیں ملازمتوں کے مساوی مواقع فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہے۔

 

Advertisement