Advertisement
پاکستان

پاکستان ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کا پاکستان میں کرپشن پر سروے جاری

عوامی رائے کے مطابق اینٹی کر پشن کے اداروں کا ہونا یا نا ہونا ایک برابر ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 9th 2023, 11:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کا پاکستان میں کرپشن پر  سروے جاری

پاکستان ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن کے تاثر پر سالانہ سروے جاری کردیا ۔

سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن پولیس کےمحکمے میں لی جاتی ہے ، سرکاری ٹھیکیداروں اور ٹینڈرنگ کا نام دوسر ے نمبر پر ہے ۔

کرپشن میں تیسرے نمبر پر جوڈیشری کا نام آتا ہے ، سندھ اور خیبرپختونخواہ پولیس پولیس میں کرپشن کے تاثر میں 37 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

عوامی رائے کے مطابق اینٹی کر پشن کے اداروں کا ہونا یا نا ہونا ایک برابر ہے ۔

Advertisement
Advertisement