جی این این سوشل

پاکستان

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسرکاری دورے پر امریکہ روانہ

دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر امریکہ کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسرکاری دورے پر امریکہ روانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرسرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر امریکہ کے اعلیٰ فوجی اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 

کھیل

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟

بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم اور محمد رضوان کونسے نمبر پر ہیں؟

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے باعث نئی رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کر دہ  یٹرز کی نئی رینکنگ  میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں ،جبکہ بھارتی بلے باز تلک ورما نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے  69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں، اور یہ ان کے کیرئیر کی بہترین پوزیشن ہے۔

 بھارت کے سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھےنمبر پہنچ گئے ہیں، جبکہ قومی بلے باز بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹی20باؤلرزرینکنگ

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلےسری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور  آسٹریلیا کے ایڈم زمپا5  درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف 4 درجے ترقی کے بعد 20 ویں نمبرپر آگئے ہیں، حارث رؤف ٹاپ ٹوئنٹی میں واحد پاکستانی بولر ہیں۔

ٹی 20 آل راؤنڈرزرینکنگ 

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلے، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری کی دوسرے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 2 درجے تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

طالب علم کو پاس ہونے کے لیے ہرمضمون میں 33 کے بجائے 40نمبر حاصل کرنا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر کے بورڈ امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس میں تبدیلی کر دی گئی

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھا دیئے گئے۔

مارکس میں تبدیلی کا یہ فیصلہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیٹی (آئی بی بی سی)  کے اجلاس میں کیا گیا جس میں  ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کمیٹی کے  مطابق اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے، اجلاس میں گریس مارکس 3 سے بڑھا کر 5 کر دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امتحانات میں 30 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 3 گریس مارکس دیے جاتے تھے، اب جبکہ پاسنگ مارکس 40 کر دیے گئے ہیں تو امتحان میں  35 نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم کو 5 نمبر گریس دے کر پاس کیا جائے گا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ 2 سے زائد مضمون میں فیل ہونے والے طالبعلم کو گریس مارک نہیں ملیں گے۔ فیصلے کا اطلاق 2025ء کے امتحانات سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یوکرین کے لانگ رینج میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کردی

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوکرین کے لانگ رینج میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے  نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کردی

یوکرین کے روس پر امریکی ساختہ لانگ رینج  میزائل حملے کے بعد پیوٹن نے  نیو کلئیر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کر دی۔

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو روس کے اندر تک طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد روس نے اپنی نیوکلئیرڈاکٹرائن میں تبدیلی کر دی ہے۔

نئی ڈاکٹرائن کے تحت روس پر کسی بڑے فضائی حملے کی صورت میں جوہری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔

روسی کی جوہری ڈاکٹرائن کے مطابق اگر  روس یا اس کے اتحادی  ملک بیلا روس پر اگر روایتی ہتھیاروں سے ایسا حملہ کیا گیا جو اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت  کے لیے کسی بڑے خطرے کا سبب بنے تو اس صورت میں بھی روس جوہری ہتھیار استعمال کرسکتا ہے۔

روس کی نئی جوہری ڈاکٹرائن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی فوجی اتحاد یا بلاک کے رکن کی جانب سے روس پر جارحیت پورے اتحاد کی جارحیت تصور کی جائے گی۔

روس کی یہ نئی جوہری ڈاکٹرائن عین  ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو امریکا کے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے روس کے اندر حملے کی اجازت دی ہے۔

امریکی اجازت ملتے ہی یوکرین نے روس کے  علاقے برائنسک پر طویل رینج تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں  سے حملہ کیا۔

روسی فضائیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین نے امریکی میزائلوں سے روس کے علاقے برائنسک پر حملہ کیا،یوکرین کی جانب سے  حملے میں چھ امریکی میزائل داغے گئے جن میں سے پانچ کو روسی فضائیہ نے ہوا میں ہی مار گرایا جبکہ ایک میزائل سے  معمولی نقصان پہنچا۔ تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے فوجی تنصیب کی سرزمین پر گرے، جس سے آگ لگ گئی جسے اب تک بجھا دیا گیا ہے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll