جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی اے آئی مشاورتی باڈی کے اجلاس میں شرکت

اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی مشاورتی باڈی نے مملکت سعودی عرب کی شرکت کے ساتھ اپنا پہلا ذاتی اجلاس نیویارک شہر میں منعقد کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب کی  اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی اے آئی  مشاورتی باڈی کے اجلاس میں شرکت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک: دنیا بھر کے مختلف ممالک کے 38 ارکان پر مشتمل مصنوعی ذہانت سے متعلق اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی مشاورتی باڈی نے مملکت سعودی عرب کی شرکت کے ساتھ اپنا پہلا ذاتی اجلاس نیویارک شہر میں منعقد کیا۔

مملکت کی نمائندگی اقوام متحدہ کی مشاورتی باڈی میں شوریٰ کونسل کی رکن ڈاکٹر لطیفہ بنت محمد العبدالکریم نے کی، جس میں سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAIA) کے وفد کی شرکت تھی۔


میٹنگ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس  ٹیکنالوجیز کو اپنانےاور ان کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے اور قومی اور عالمی سطح پر AI کے گورننس میکانزم کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

2020 میں کنگڈم نے SDAIA کے زیر اہتمام عالمی آرٹیفیشل انٹیلی جنس  سمٹ کے دوران ایک مشاورتی سیشن کی میزبانی کی، جس میں اقوام متحدہ کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس  کے لیے اس مشاورتی ادارے کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جرم

ملک میں بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ریلویز پولیس نے پنڈی اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں بذریعہ  ٹرین  کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ  کی کوشش ناکام

ملک میں بذریعہ ٹرین کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان ریلویز پولیس نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے 46 کلو گرام سے زائد چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 مختلف کارروائیوں کے دوران 2خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان منشیات کی بڑی کھیپ کو راولپنڈی سے ٹرین کے ذریعے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 3 پر ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او عامر نذیر اور دیگر اہلکاروں نے ملزمان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا۔

تلاشی کے دورانِ ملزمان عزت اللہ اور بلال کے بیگ سے 30 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزمان خواتین روشین اور ادیبہ کے ہینڈ بیگ سے 16 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزمان منشیات کو راولپنڈی سے کراچی اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس راولپنڈی میں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے آج(منگل کو) ایک بیان میں حملے میں ایف سی کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اُن افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے انتھک کام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی

ملزم شریف کو شناخت کرنے کے بعد مختلف مقامات پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی  میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی

سائٹ ایریا میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گارڈ اور چینی باشندوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی چینی باشندے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع پولیس کے مطابق ملزم شریف کو شناخت کرنے کے بعد مختلف مقامات پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ایس پی یو کے سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ ایس پی یو اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کے فرار کی کوشش ناکام نہیں بنائی۔ زخمی شہریوں کی شناخت یوان فینگ اور لووین زینگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی گارڈ کے موقع سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی تصویر سامنے آگئی۔ ذرائع پولیس کے مطابق فرار سیکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق چمن سے ہے۔ ملزم کراچی میں بھاوانی چالی کا رہائشی تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ چار سیکیورٹی سپروائزر کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، 8 بج کر 4 منٹ واقعہ ہوا اور پولیس کو 8 چالیس پر اطلاع دی گئی۔ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ واقعہ کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے، فیکٹری میں دو طرح کی سیکیورٹی موجود ہے، فیکٹری میں ایک اپنی اور ایک نجی سیکیورٹی کمپنی ہے۔ موقع سے چار سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیا گیا ہے، غیر ملکیوں کو ڈیفنس سے سخت سیکیورٹی میں فیکٹری کے اندر پہنچایا۔

اسد رضا کے مطابق فیکٹری کے اندر زمہ داری کمپنی کی ہوتی ہے، سیکیورٹی گارڈ کے آبائی علاقے میں بھی ملزم کو تلاش کیا جائے گا، سائیٹ فیکٹری میں زخمی غیر ملکی باشندوں کو آئی سی یو شفٹ کردیا گیا ہے، دونوں باشندوں کے سٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کر لیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد غیر ملکی باشندوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll