جی این این سوشل

دنیا

امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ

کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیئول: امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

شنہوا نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی اور مقامی نشریاتی ادارے وائی ٹی این کے حوالے سے بتایا کہ یو ایس فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران دارالحکومت سیئول سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب میں گنسن کے کنسان ایئر بیس کے قریب صبح کے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

 

پاکستان

پاک فوج کے خلاف کیا گیا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب

عوام کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کی جعلی سرگرمیاں پاک فوج کو مورد الزام ٹھہرانے اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے خلاف کیا گیا  ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ بے نقاب

ہجیرہ آزاد کشمیر میں بھارتی حملے کا پروپیگنڈہ ایک سوچی سمجھی سوشل میڈیا ہائبرڈ وار کا حصہ ہے۔

ایسا کوئی واقعہ نہ پہلے ہوا تھا اور نہ اب ہوا ہے۔ یہ ہندوستانی ایجنڈے پہ عمل پیرا کچھ عناصر ہیں، جو کبھی کہتے ہیں آزاد کشمیر میں پاکستان کی فوج کیوں ہے۔؟ اور کبھی یہ تاثر دیتے ہیں کہ ہندوستانی حملہ ہوا تو پاکستان کی فوج کیوں نہیں تھی۔

را کی پالیسی کے مطابق ان کا ہدف آزاد کشمیر میں پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلا کر عوام اور پاک فوج میں دوریاں پیدا کرنا ہے۔ یاد رہے بنگلہ دیش میں تبدیلی کے بعد ہندوستان اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور اپنے پروردہ ایجنٹوں کے ذریعے اب آزاد کشمیر میں بلوچستان طرز کی بے چینی پھیلانا چاہتا ہے۔ 

لیکن آزاد کشمیر کے عوام کی یادداشت اتنی بھی کمزور نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل ہندوستان  آزاد کشمیر میں  دراندازی کی کوشش کر کہ دیکھ چکا ہے، اور اس کا جو حشر ہوا، وہ "ابھینندن فلم" بھی ابھی تک تازہ ہے۔

پاک فوج کے خلاف ایک اور جھوٹا پراپیگنڈہ 

جے کے ایل ایف نے اپنے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور جھوٹا واقعہ پیش کیا ہے۔ 
پڑوسی گھروں میں داخل ہونے کے لئے کسی بھی ہندوستانی فوجی نے ایل او سی عبور نہیں کی تھی۔ 
آس پاس کی اپنی چوکیاں محتاط انداز میں علاقے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور آس پاس کے ماحول کا مؤثر انداز میں مشاہدہ کر رہی ہیں۔ 
25 بھارتی فوجیوں کی سرحد پار کرنا کچھ لوگوں کا ذاتی ایجنڈا ہے۔ 
وہ علاقے میں درختوں کی کٹائی کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے پہلے مقامی کمانڈر انکار کرتے تھے۔ 
عوام کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کی جعلی سرگرمیاں پاک فوج کو مورد الزام ٹھہرانے اور اپنے ذاتی فائدے کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ بحرین ، سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں

ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ پاک بحریہ کا دورہ بحرین ، سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے بحرین کا دورہ کیا ،دورے کے دوران اعلیٰ سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

 نیول چیف کی مملکت بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور ڈپٹی سپریم کمانڈر بحرین ڈیفینس فورسز، سلطا ن بن حماد الخلیفہ سے الگ ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعلقات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، کمانڈ ر بحر ین ڈیفنس فورسز؛ فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڑ،جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان اور کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم البن علی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہو ئیں ۔
نیول چیف کی مملکت بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے تفصیلی ملاقات ہوئی،ملاقات میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نیول چیف نے رائل بحرین ڈیفینس فورس کے جنگی جہاز منامہ اور رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا بھی دورہ کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گرد و نواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll