دنیا
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے
زینگ زو: چین کے وسطی صوبہ ہینان مین برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق ہینان کے دارالحکومت زینگ زو میں پیر کی صبح سکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات چھ گھنٹے کے دوران زینگ زو اسٹیشن پر 14.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ 10 سینٹی میٹر تک برف پڑی۔شہر کے جونیئر ہائی سکول، پرائمری سکول اورکنڈرگارٹن سکول بند کر دئے گئے ہیں۔
بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ پیر کی صبح، زینگ زو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور 46 ایکسپریس ویز کے بارش اور برفباری سے متاثرہ حصے بند کردئے گئے۔
متعلقہ حکام کے مطابق ، متعددتیز رفتار اور انٹر سٹی ٹرینوں سمیت ٹرین آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔اب تک صوبے میں تیز ہواؤں، شدید برفباری، شدید سردی کی لہروں اور برف باری سے سڑکوں کے متاثر ہونے کے لیے کئی سو الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں، کئی مقامات پر شدید برف باری کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
تفریح
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
ٹک ٹاکر کو غیر قانونی شیر کا بچہ تحفےمیں لینے پر گرفتار کیا،محکمہ وائلڈ لائف
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتارکرلیاگیا۔
ٹک ٹاکر رجب بٹ کو اپنی شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا،رجب بٹ کو لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ ان کے گھر پارک ویو چھاپہ مارا اور ان کو حراست میں لیا، چھاپے کے دوران رجب بٹ سے غیرقانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کوگرفتار کر کے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رجب بٹ اپنی شادی پر بے تحاشا پیسہ خرچ کرنے اور مہمانوں پر ڈالر لٹانے کی وجہ سے بھی خبروں میں تھے۔
پاکستان
پی ٹی آئی کی حکومت میں پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بزدار دور میں غیر قانونی طور پر خریدی گئی گاڑیوں پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پنجاب میں 310گاڑیوں کے غیر قانونی طور پر خریدنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
گاڑیوں کی خریداری پر 2 ارب 12 کروڑ روپے بغیر منظوری کے خرچ کیے گئےتھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بزدار دور میں غیر قانونی طور پر خریدی گئی گاڑیوں پرتحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پی ٹی آئی دور میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے کسی بھی فورم پر منظوری نہیں لی گئی تھی، مزید یہ کہ گاڑیوں کی خریداری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی تھی، گاڑیوں کی خریداری کے لئے حیرت انگریز طور پیشگی رقم ادا کردی گئی تھی،گاڑیوں کی خریداری کے لئے پیپرا رولز کو بھی نظر انداز کیا گیا تھا۔
پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ چین مکمل ، وطن واپسی کے لئے روانہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ چین مکمل کرکے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا ،
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل ، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے دورے کئے ۔
وزیر اعلیٰ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ا کی دعوت پر چین کا آٹھ روزہ دورہ کیا ،سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری ،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ہمراہ تھے ۔
وزیر اعلیٰ نےکیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی ، مریم نواز نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی، شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے ، مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے، وزیر اعلیٰ نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا ،چائینہ کی حکمران جماعت کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں .
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
کھیل 2 دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
علاقائی ایک دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان