تجارت
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا
جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملکی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.67 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.53 ، 18 قیراط 181.26 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,030.06 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,126.73 ریال، 24 قیراط کی گنی 2,320.07 ریال رہی اور ایک کلوگرام سونا 243,365.46 ریال میں دستیاب رہا۔
کھیل
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی
عماد وسیم اور محمد عامر کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، اپنے بیان میں انہوں نے مزید لکھا کہ میں سپورٹ کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں،کوچز اور تمام لوگوں کاشکرگزار ہوں۔
محمد عرفان نے 4 ٹیسٹ ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں 109 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 دن میں قومی کرکٹرز کی جانب سے سامنے آنے والا یہ ریٹائرمنٹ کا تیسرا اعلان ہے۔
محمد عرفان سے قبل گزشتہ روز فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ آل راؤنڈ عماد وسیم دو روز قبل ریٹائرمنٹ کااعلان کر چکے ہیں۔
دنیا
یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتہ
حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے،یونانی کوسٹ گارڈ حکام
یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے۔
یونانی ریسکیو حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ کشتی کے حادثے کے بعد اب تک 39 افراد کو بچایا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انہیں کریٹ کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
یونان کشتی حادثے پر وزیراعظم شہباز شریف نے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے،محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔
علاقائی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کرگئے
وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے بھی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم صدیق الفاروق کی نمازہ جنازہ کل ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری اورچیئرمین متروکہ وقف املاک بھی رہے، صدیق الفاروق نے 3 سال جیل بھی کاٹی جبکہ وہ ایک کتاب کے بھی مصنف تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی، شہبازشریف نے کہا مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، مریم نواز نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
-
تفریح 2 گھنٹے پہلے
معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کوگرفتار کرلیا گیا، مگر کیوں؟
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
تفریح 2 دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
دنیا ایک دن پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
شام کی عبوری حکومت نے پارلیمنٹ اور آئین کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا