جی این این سوشل

پاکستان

بین الاقوامی قانون بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا، نگران وزیر داخلہ

بھارتی سپریم کورٹ کی عدالتی توثیق کی قانونی اہمیت نہیں، لہٰذا پاکستان اس کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، جلیل عباس جیلانی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بین الاقوامی قانون بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا، نگران وزیر داخلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا، بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے عدالتی توثیق کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی قانون 5 اگست 2019 کا غیر قانونی اقدام تسلیم نہیں کرتا، بھارتی سپریم کورٹ کی عدالتی توثیق کی قانونی اہمیت نہیں، لہٰذا پاکستان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا ناقابل تسیخ حق حاصل ہے، بھارت نے بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ سلامتی کونسل قراردادوں کی بھی نفی کرتا ہے۔ بھارت کا جموں و کشمیر پر قبضے کا منصوبہ ناکام ہوگا، پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی آئین کی بالادستی قبول نہیں کرتا، بھارتی اعلیٰ عدلیہ بدقسمتی سےاندھی ہوچکی ہے۔

نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیرعالمی طور پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، وہاں شخصی آزادی نہیں، مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، بابری مسجد کا واقعہ اور اس پر عدالتی فیصلہ بھی سامنے ہے، لہٰذا بھارتی آئین کے تابع کوئی بھی عمل قانونی اہمیت نہیں رکھتا۔ چین کو بھی کشمیر میں تقسیم سے متعلق خدشات ہیں، کشمیریوں کو احساس ہے پاکستان کشمیریوں کے موقف کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں کشمیر کی آزاد حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کو صدارتی حکم کے ذریعے ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

 

علاقائی

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ سندھ میں بلائنڈ ایسوسی ایشن کیلئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گرانٹ کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کام کرنے والی پاکستانی بلائنڈ ایسوسی ایشن کے لئے سالانہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔

بصارت سے محروم افراد کی تنظیم کے ایک وفد سے آج کراچی میں گفتگوم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کراچی اور لاڑکانہ میں بصارت سے محروم افراد کو سکول تک پہنچانے اور واپس لانے کے لئے گاڑیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ بصارت سے محروم افراد کو خصوصی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے نادرا سے بھی بات کریں گے۔

وفد نے صوبے میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll