ان جرمن ساختہ جنگی بحری جہازوں پر اسرائیلی ہتھیار نصب ہیں


تل ابیب: اسرائیل نے مزید 4 جنگی بحری جہاز بحیرہ احمر کی طرف روانہ کر دیئے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ سعر۔ 6 کلاس کے چار نئے اسرائیلی جنگی جہاز پہلی بار بحیرہ احمر کی طرف روانہ کئے گئے ہیں ۔اسرائیل نے نئے بحری جہازوں کو یمن میں حوثی عہدیدار کی طرف سے جاری اس انتباہ کے بعد روانہ کیا ہے جس میں بحری جہازوں کو بحیرہ احمر سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی طرف جانے سے خبر دار کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز ناروے میں رجسٹرڈ ٹینکر پر میزائل حملہ بھی کیا گیا ۔ یہ ٹینکر خلیج عد ن کو بحیرہ احمر سے ملانے والےایک تنگ آبی راستے سے گزر رہا تھا۔ نئے جنگی جہاز اسرائیل کے سعر۔ 6 کلاس کارویٹس کے بیڑے کا حصہ ہیں۔ٹائمز آف اسرائیل نے رواں سال کے آغاز میں بتایا تھا کہ کارویٹس کے بیڑے کا کام اسرائیل کے گیس فیلڈ اور بحری جہازوں کے راستوں کی حفاظت ہے۔
ان جرمن ساختہ جنگی بحری جہازوں پر اسرائیلی ہتھیار نصب ہیں ۔

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

فیک اکاؤنٹس کوہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم سے منسوب کیا جارہا ہے، شیخ وقاص اکرم
- 5 hours ago

ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی متعدد عمارتیں سیل، درجنوں گاڑیاں ضبط، اکاؤنٹس منجمد
- 4 hours ago

ایلون مسک کا آئندہ سال مریخ پر اسٹار شپ مشن بھیجنے کا اعلان
- 3 hours ago

سینیٹ میں گزشتہ 5 سال کے خسارے کی تفصیلات پیش
- 4 hours ago

سمندر پار پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے جلد حل کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان
- 7 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی، مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 5 hours ago

بھارتی میڈیا کی کمپین پاکستان میں ایک سیاسی جماعت چلا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
- 4 hours ago

تحریک انصاف کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
- 2 hours ago

عدالت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز پر لارجر بنچ بنانے کی ہدایت
- 6 hours ago

وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیےکا حملہ، ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی
- 3 hours ago

والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
- 3 hours ago