حفیظ جالندھری کو قومی ترانے کے خالق ہونے کا اعزاز حاصل ہے


لاہور: قومی ترانے کے خالق معروف شاعر حفیظ جالندھری مرحوم کی اکتالیس ویں برسی جمعرات کو سادگی سے منائی گئی ۔ ان کو اپنی مشہور کتاب شاہنامہ اسلام میں اسلامی اور قومی روایات کا احیا کرنے پر فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔
اردو زبان کے شاعر اور افسانہ نگار حفیظ جالندھری کا اصل نام تو محمد حفیظ اور کنیت ابوالاثر تھی تاہم وہ حفیظ جالندھری کے نام سے مشہور ہوئے، قیام پاکستان پر 47 برس کی عمر میں لاہور آبسے، پاک فوج میں ڈی جی مورال، صدر پاکستان کے خصوصی مشیر اور رائٹرز گلڈ کے ڈائریکٹر کے منصب پر بھی فائز رہے۔ حفیظ جالندھری کا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام اور مملکت خداداد پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کرنا ہے جن کی وجہ سے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،
حفیظ جالندھری خود کو غزل گو کہلوانا پسند کرتے تھے تاہم انہوں نے نہایت سادہ زبان میں ایسے پر اثر گیت بھی لکھے جو سامع کے دل پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ حفیظ جالندھری کے شعری مجموعوں میں نغمہ زار، تلخابہ شیریں، سوزو ساز جبکہ افسانوں کا مجموعہ ہفت پیکر، گیتوں کے مجموعے ہندوستان ہمارا، پھول مالی اور بچوں کی نظمیں اور اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب چیونٹی نامہ قابل ذکر ہیں،
حفیظ جالندھری نے 21 دسمبر 1982 کو وفات پائی اور منٹو پارک مینارِ پاکستان کے سائے تلے آسودہ خاک ہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 7 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 12 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 12 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago





